۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: سوگواری کے ذریعہ عام انسانوں کو مظالم کی طرف متوجہ کیا اور واقعہ کربلا کے حقائق کو بیان کیا۔ امام علیہ السلام نے دعاؤں کے ذریعہ دین کے حقائق کو لوگوں تک پہنچایا اور انتہائی سنگین حالات میں صبر و استقامت کی بنیادیں فراہم کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 25 محرم الحرام، امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: امام سجاد علیہ السلام نے فرزند رسول (ص) کے قیام و مزاحمت کے اہداف کو اجاگر کیا۔

امام علیہ السلام نے سوگواری کے ذریعہ عام انسانوں کو اموی مظالم کی طرف متوجہ کیا، واقعہ کربلا کے حقائق کو بیان کیا، دعاؤں کے ذریعے دین کے حقائق کو لوگوں تک پہنچایا اور انتہائی سنگین حالات میں صبر و استقامت کی بنیادیں فراہم کیں ۔

انہوں نے کہا: امام زین العابدین علیہ السلام نے زہد و تقوی اور روحانیت کے جو راستے متعین کئے اور ذہن و قلوب کو جلا بخشنے، باطن میں روشنی پیدا کرنے، نفس امارہ کو شکست دینے اور خدا کے ساتھ لو لگانے کے لئے دعاؤں کا جو ذخیرہ امت کو فراہم کیا ہے دور حاضر میں اس سے استفادہ کیا جائے تو دنیوی و اخروی نجات کا سامان فراہم ہو سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .